ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پی چدمبرم نے’ ریزروبینک کی طرف سے بھیجے گئے اختلافی نوٹ‘ کوعام کرنے کاچیلنج کیا

پی چدمبرم نے’ ریزروبینک کی طرف سے بھیجے گئے اختلافی نوٹ‘ کوعام کرنے کاچیلنج کیا

Sun, 12 Feb 2017 11:27:41    S.O. News Service

نئی دہلی11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ’ریزرو بینک سے کسی نے‘ٹھیک اسی دن مرکزی حکومت کونوٹ بندی کے خلاف پانچ صفحات کا خط بھیجا تھاجس دن رگھو رام راجن نے بینک کے گورنر عہدے سے استعفیٰ دیاتھا۔چدمبرم نے حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ اس خط کو عام کرے۔چدمبرم نے کہاکہ اگر حکومت کی نیت شفاف ہے، تو اسے اس نوٹ (خط)کو عام کرنا چاہئے۔وہ نوٹ آر بی آئی کی جانب سے لکھا گیا تھا۔اس میں نوٹ بندی کے بارے میں دلیل دی گئی ہیں کہ اسے کیوں لاگو نہیں کرناچاہئے۔چدمبرم نے کہا کہ نو ٹ بندی ان وجوہات میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے راجن نے عہدہ چھوڑ دیا۔چدمبرم نے کہاکہ انہوں نے (حکومت)راجن کا کام کرنا اتنا مشکل بنا دیا تھا، پیچھے مڑ کر دیکھیں تویہ لگتا ہے کہ یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے وہ چھوڑ کرچلے گئے۔وہ نوٹ بندی کرنا چاہتے تھے جبکہ راجن اس کی مخالفت میں تھے۔


Share: